ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل پاک لیب کے زیراہتمام نمائش کا دوسرا روز

انٹرنیشنل پاک لیب کے زیراہتمام نمائش کا دوسرا روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصر اللہ) ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل پاک لیب کے زیراہتمام منعقد کی گئی نمائش کا دوسرا روز، نمائش میں مختلف کالجز، یونیورسٹیز کے طلبا نے ملکی اور غیر ملکی سٹالوں کا دورہ کیا۔

منفرد اور دلچسپ نمائش میں صنعتی، ماحولیاتی، تعلیمی اور میڈیکل کے شعبوں اور تجربہ گاہوں میں استعمال ہونے والے سامان کو منظرعام پر لایا گیا تھا، نمائش کے دوسرے روز بھی دیکھنے والوں کا رش رہا۔

نمائش کے دوسرے اور آخری روز مختلف کالجوں اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبا اور طالبات نے نمائش کے منفرد حصوں کا دورہ کیا اور ان میں موجود جدید سامان کو سراہا۔ نمائش میں شامل شعبہ طب سے متعلق آلات بھی شامل تھے جن میں آپریشن تھیٹر سے لیکر دل کے مریضوں کے لئے خصوصی مشینیں بھی تھیں۔  

شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش سے انہیں نہ صرف سائنسی تعلیم سے جڑے آلات کے بارے میں پتہ چلتا ہے بلکہ ان کے استعمال کے متعلق مزید آگاہی ہوتی ہے۔