(زین مدنی) معروف بھارتی گلوکار وریندر ویز سنگھ نے اداکارہ میگھا کے ہمراہ ڈیوٹ گانے ’’بارڈر پار‘‘ کی ویڈیو ریکارڈ کروا دی۔
اداکارہ و گلوکارہ میگھا کی دعوت پر لاہور آئے بھارتی گلوکار وریندر ویز سنگھ نے ڈیوٹ گانے ’’بارڈر پار‘‘ کی ویڈیو ریکارڈنگ اندرون شہر سمیت بادشاہی مسجد کے عقب میں ریکارڈ کروائی۔
گانا ’’بارڈر پار‘‘ میگھا اور وریندر نے مل کر گایا ہے جس کی ویڈیو تیار کی گئی۔
میگھا کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت دوستی اور امن کی خواہاں ہیں اس لیے یہ پراجیکٹ کیا، ’’بارڈر پار‘‘ گانا جلد ہی ویڈیو کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos