73 سکول فرنیچر سے محروم

29 Nov, 2018 | 09:09 PM

Arslan Sheikh

(عثمان علیم) ایک طرف تبدیلی سرکار کے تعلیم دوست دعوے تو دوسری طرف شہر کے 73 سکولوں میں فرنیچر سرے سے موجود ہی نہیں، طلبا پسماندہ علاقوں کے سکولوں کی طرز پر ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

صوبہ پنجاب میں ترقی اور انفراسٹرکچر کے نام سے پہلے نمبر پر آنے والا شہر لاہور تعلیمی معیار میں دیہی علاقوں سے بھی پیچھے رہ گیا ہے، شہر کے 73 سکولوں میں سرے سے ہی فرنیچر موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور طلبا ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم مراد راس کو بھی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کر چکے ہیں مگر فرنیچر کی خریداری کے لیے تاحال فنڈز نہیں مل سکے جس کے باعث 73 سکولوں میں طلبا کے لیے ایک بھی کرسی موجود نہیں، فنڈذ کی فراہمی کے بعد ہی سکولوں میں فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

جن سکولوں میں فرنیچر موجود نہیں ان میں جیا موسا گرلز پرائمری سکول کینٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھمن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہدرہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمیت شہر کے 73 سکول شامل ہیں۔

مزید اہم خبریں جانئے:  https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos 

مزیدخبریں