ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گردے کے مریضوں کی مسیحائی کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام

گردے کے مریضوں کی مسیحائی کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے محکمہ خزانہ سے تین سو نئی ڈائیلسز مشینیں خریدنے کے لئے 500 ملین روپے مانگ لئے۔  

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے لاہور شہر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے گردہ وارڈ میں نئی ڈائیلسز مشینیں نصب کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے، محکمہ ہیلتھ نے محکمہ خزانہ کو درخواست کی ہے کہ ان 300 نئی ڈائیلسز مشینوں کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کئے جائیں تاکہ نئی مشینیں خرید کر گردہ وارڈ میں نصب کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ڈائیلسز مشین کی قیمت 10 سے 15 لاکھ تک ہے، لاہور کے تمام گردہ وارڈ میں ضرورت کے مطابق ڈائیلسز مشینیں فراہم کر دی جائیں گی تاکہ گردہ کے مریضوں کو بہتر اور فوری علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos