ماڈل ٹاؤن میں تجارتی سرگرمیوں کیخلاف سماعت، احاطے مسمار کرنے کا حکم

29 Nov, 2018 | 06:57 PM

Arslan Sheikh

(طاہر جمیل) ماڈل ٹاؤن سوسائٹی جی بلاک قبرستان میں قائم غیر قانونی احاطوں کے باعث قبروں کے لئے جگہ کم پڑنے لگی، ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر  ماڈل ٹاؤن کو قبرستان میں قائم احاطے مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

جی بلاک ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں قائم احاطوں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ دوبارہ احاطے قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن مظہر علی سرور کا سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قبرستان کے معاملات اسلامک کمیٹی ماڈل ٹاؤن کی انتظامیہ دیکھتی ہے جب کہ اس کی ملکیت ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس ہے۔

قبرستان میں قائم احاطوں اور دیگر تعمیرات کی تعداد کا تعین کرنے کے بعد منگل کے روز ہونے والی اگلی سماعت کے موقع پر عدالت میں تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی جائے گی اس کے بعد عدالت جو احکامات دے گی اس پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں