(ابوبکر ارشد) شاہ جمال میں لگایا گیاواٹر فلٹریشن پلانٹ ایک سال سے بند ہے، مکین پانی کے حصول کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ایک سال گزر گیا مگر پانی کا مسلہ حل نہیں کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔
فلٹریشن پلانٹ افتتاح کے اگلے ہی روز خراب ہو گیا تھا۔ مکینوں نے اعلی افسران سے فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos