لوڈر رکشہ والوں کیلئے روزی روٹی کمانا مشکل ہوگیا

29 Nov, 2018 | 04:58 PM

Shazia Bashir

(شہزاد خان) روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن نمبرنہ ملنے کے باعث لوڈررکشہ مالکان کیلئے روزی روٹی کمانا دشوار ہوگیا۔ لوڈر رکشہ مالکان نے روٹ پرمٹ اور رجسڑیشن نمبر دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوڈر رکشہ کے ذریعے سینکڑوں افراد روزگار کماتے ہیں۔ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی اتھارٹی اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ آف پاکستان کیجانب سے منظورہ شدہ ہونے کے باوجود لوڈر رکشہ کوروٹ پرمٹ اور رجسٹریشن نمبرنہیں مل رہے۔  روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن نمبر نہ ملنے کے باعث سینکڑوں مالکان مشکل میں آگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نمبر ملنا بند ہوگئے ہیں۔

لوڈر رکشہ کے ذریعے روزگار کمانے والے افراد کہتے ہیں کہ پک اپ کی قیمت آٹھ لاکھ سے زائد ہے جسے خریدنے کی سکت نہیں اس لئے وہ دولاکھ روپے مالیت کا لوڈر رکشہ خرید کر روزی روٹی کما رہے ہیں۔  لوڈر رکشہ کےذریعے روزگار کمانے والے افراد نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن نمبر کےاجرا کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

مزیدخبریں