ملکی تاریخ کا سب سےبڑا ماس ٹرانزٹ منصوبہ لٹک گیا

29 Nov, 2018 | 03:32 PM

Sughra Afzal

(درنایاب)اورنج لائن ٹرین سیاسی مخاصمت کا نشانہ؟؟ یا حقیقتاً فنڈنگ کے مسائل کا شکار؟  تبدیلی سرکار کے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں مگرملکی تاریخ کاسب سےبڑاماس ٹرانزٹ منصوبہ تاحال نامکمل ہے ۔سپریم کورٹ کےحکم پر دوبارہ سے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان صرف اعلان رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام نہیں کیا جا سکا ۔ اورنج لائن ٹرین کے پیکج  ٹو  کے اسٹیشنز تاحال نامکمل ہیں اورسول ورکس کا کام ہونا باقی ہے ۔پنجاب حکومت منصوبے کی تکمیل کی خواہاں کم جبکہ کمرشلائزیشن کے فوائد پر زیادہ کام کررہی ہے ۔ پنجاب حکومت چار دسمبر کو سپریم کورٹ میں فنڈز کے اجرا پررپورٹ بھی پیش کرے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر اورنج لائن کا  کام دوبارہ شروع کرنے کا دعوی بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےمنصوبے کی تکمیل کی نئی تاریخ جولائی 2019دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں