لاہورہائیکورٹ کا تمام سروس سٹیشنز بند کرنے کا حکم

29 Nov, 2018 | 02:45 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کا ضیاع روکنے کیلئے بغیر آٹو میٹک تمام سروس سٹیشنز  کوبند کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے صاف پانی تحفظ کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران، مظہر حسین، ضلعی حکومت کے وکیل افتخار میاں، ایم ڈی واسا عدالت میں پیش ہوئے، ایم ڈی واسا نے وضو کے پانی کے تحفظ کے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واٹر ٹینک بننے سے تین لاکھ یومیہ پانی کی بچت ہوگی۔ ہائیکورٹ نے مساجد میں واٹر ٹنل نہ بنانے پر اظہار برہمی کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام سروس سٹیشنز کو آٹومیٹک کرنے تک بند کرنے کا حکم دیا تو ضلعی حکومت کے وکیل نے عدالت سے 3 ماہ تک مہلت دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس علی اکبر نے ریمارکس دیئے کہ 2 ماہ تمام سروس سٹیشنز کو آٹومیٹک کرنے کی مہلت دی تھی، اب مدت پوری ہوچکی ہے، مزید مہلت نہیں دے سکتے۔ پانی کا تحفظ اہم ہے، اقدامات کروائیں گے

عدالت نے تمام سروس سٹیشنز کو آٹومیٹک کرنے تک بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم ڈی واسا، ڈی جی ایل ڈی چیف سیکرٹری، سیکرٹری اوقاف اوردیگر افسران کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

مزیدخبریں