پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

29 Nov, 2018 | 12:27 PM

Sughra Afzal

 (جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے 2 لاکھ 38 ہزار پرائمری سکول ٹیچرز کی موسم سرما کی چھٹیاں بند کردیں , اساتذہ کو چھٹیوں میں ریفریشر کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق  محکمہ سکول ایجوکیشن نے رواں سال موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائمری سکول ٹیچرز کو ریفریشر کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں لاہور کے 9 ہزار اساتذہ بھی شامل ہونگے پہلے مرحلے میں 33 ہزار پرائمری سکول ٹیچرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ 24 سے 29 دسمبر تک جاری رہے گی۔

پرائمری ٹیچرز کا کہنا ہے کہ پہلے ہی اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ پر پابندی عائد ہے، موسم سرما کی چھٹیوں میں ریفریشر کورس کرانا درست اقدام نہیں محکمہ تعلیم ٹیچرز ٹریننگ شیڈول پر نظر ثانی کرے،جبکہ سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کیلئے اساتذہ کی تربیت بہت ضروری ہے،  پورے سال میں اساتذہ کی تربیت کیلئے چھٹیوں کے دن ہی موزوں ہوتے ہیں تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب قائداعظم اکیڈمی کا کہنا ہےکہ ٹیچرز ٹریننگ کا شیڈول پہلے سے مرتب شدہ ہے جسے ہرگز تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں