(سٹی 42) سرکاری افسران اور ملازمین کی موجیں اور سیر سپاٹے ختم، پنجاب حکومت نے سپیشل سفری الاؤنس ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کا سپیشل سفری الاؤنس ختم کردیا، صرف مختص سفری الاؤنس ہی ملے گا۔ محکمہ خزانہ پبجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے محکموں میں من پسند افراد کو نوازنے کے سلسلے کو بریک لگ جائے گی۔