(عمر اسلم) ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی 100 روز ہ کارکردگی پروائٹ پیپرجاری کر رہے ہیں جس میں موجودہ حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن شعبہ خواتین مسلم لیگ ن لاہور شائستہ پرویز ملک، شیزا فاطمہ خواجہ، کرن ڈار کنول لیاقت نے کہا کہ بھینسوں کی فروخت سے علیمہ خان کا این آر اوموجودہ حکومت کی سو دن کی کارکردگی ہے۔ ارکان اسمبلی وحید عالم خان، ریاض الحق اور سمیع اللہ نے کہا کہ سو دن میں عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا۔ موجودہ حکومت کے سودن ناکامیوں کی داستان ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی حکومت کے 100 روزہ پلان کا اعلان کیا تھا۔کابینہ کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے مختلف اہداف دیئے تھے ۔