لاہور کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی سنی گئی

29 Nov, 2018 | 09:17 AM

Sughra Afzal
Read more!

(قیصر کھوکھر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے شہر کے 3 بڑے سرکاری ہسپتالوں کے ایمر جنسی وارڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے ڈیڑھ ارب کی منظوری دے دی۔

سٹی 42ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے سروسز ہسپتال، سر گنگا رام ہسپتال اور میو ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا پی سی ون منظور کر کے محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے پر 500 ملین لاگت متوقع ہے۔ جس کی منظوری محکمہ ہیلتھ نے دیدی ہے۔ اب محکمہ پی اینڈ ڈی کی منظوری کے بعد یہ فنڈز جاری ہونگے۔ جس کے بعد ان تینوں ہسپتالوں کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن پر کام شروع ہو جائے گا۔

مزیدخبریں