ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاسمیٹکس کمپنیوں کیجانب سے مقامی ہوٹل میں میوزیکل اینڈ فیشن شو

کاسمیٹکس کمپنیوں کیجانب سے مقامی ہوٹل میں میوزیکل اینڈ فیشن شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) رائل پام کنٹری کلب میں مختلف کاسمیٹکس کمپنیوں کے زیر اہتمام لاہور میوزیکل اینڈ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کرکے خوب سماں باندھا۔

رائل پام کنٹری کلب میں مختلف کاسمیٹکس کمپنیوں کے زیر اہتمام لاہور میوزیکل فیشن شو میں گلوکارہ ربیعہ منہاس نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شائقین سے داد سمیٹی، میوزیکل فیشن شو میں ماڈلز کی ریمپ پر واک نے اپنے جلوے بکھیرے۔   

ماڈلز نے مشرقی و مغربی انداز کے ماڈرن کٹس کے ملبوسات پہنے ریمپ پر کیٹ واک کی، شائقین نے خوب سراہا۔  

شو کا اختتام معروف ماڈل نادیہ حسین کی کیٹ واک شوسٹاپر سے ہوا، شائقین کا کہنا تھا کہ ایسے شوز سے تفریح ملتی ہے اور جدید کاسمیٹکس سے آگاہی بھی حاصل ہوتی ہے۔