کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی ،باڈیاں کس ،چہاولہ کے جنگلات میں آگ لگ گئی

29 May, 2024 | 09:54 PM

سٹی42: آزادکشمیر میں کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی ، باڈیاں اور چہاولہ  کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں آگ لگنے سے چڑہوئی کے جنگلات خاکستر ہو گئے ۔ آگ کے دھواں کی وجہ سے پورے علاقے میں سانس لینا مشکل ہوگیا، قریبی آبادی کو بھی خطرہ ہے۔ آگ سے چیڑ کے قمیتی درخت اور جنگلی جانور بھی جل گئے۔محکمہ جنگلات کے اہلکار  اور مقامی شہری آگ کنٹرول کرنے میں مصروف ہے۔

محکمہ جنگلات کا مہنا ہے کہ کسی نامعلوم شہری نے آگ لگائی جو کہ پھیل گئی،اس بارے میں تحقیات جاری ہیں۔

مزیدخبریں