ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان یونان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور، مل کر کام کرنے پر اتفاق

پاکستان یونان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور، مل کر کام کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان یونان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور ،باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یونان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور کا انعقاد آج ایتھنز یونان میں ہوا۔ دو طرفہ سیاسی مشاورتی دور میں پاکستانی وفد کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے کی جبکہ یونانی وفد کی سربراہی سفیر اور ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور رائسوس کاونڈروس نے کی۔

اس موقع پر فریقین کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے علاؤہ علاقائی اور خطے میں ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔