سٹی42: پنجاب میں 26 بینکوں کے نام رجسٹرڈ 18ہزار 760گاڑیاں نادہندہ نکلیں۔ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو نادہدہ گاڑیوں کے مالک بینکوں پر تالے لگ جائیں گے، بینکوں کو سربمہر کرنے کے ساتھ نادہدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہوگی۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے حتمی نوٹس جاری کر کے نادہدہ گاڑیوں کے مالکوں کو 7 دن کی مہلت دے دی۔لاہورمیں ساڑھے3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں ہوا۔
ڈائریکٹر ایکسائز موٹر چودھری آصف نے کہا ہے کہ 7روز کے اندرٹیکس جمع نہ کروانے والے بینکوں کو سربمہر اور گاڑیوں کو بندکیا جائے گا۔ بینکوں کے ذمہ 20 کروڑ سے زائد کا ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نادہندہ گاڑی مالکان کے ذمہ سوا ارب سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔مالی سال کے آخری ماہ میں سخت کریک ڈاون کئے جائیں گےاور نادہندگان کی جائیدادیں قرقی کا نوٹس جاری کئے جائیں گے۔