ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی سٹی کی قیادت میں منشیات کے نقصانات کیلئے آگاہی واک

 ایس پی سٹی کی قیادت میں منشیات کے نقصانات کیلئے آگاہی واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پولیس کی جانب سے منشیات کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام، ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قاضی علی رضا کی زیرسربراہی منشیات کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کیلئے داتا دربار روڈ پر آگاہی واک ہوئی۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا عوام الناس منشیات کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں ۔ والدین اپنے بچوں کی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں ، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

آگاہی واک میں ایڈمنسٹریٹر داتا دربار توقیر منیر وٹو، اے ایس پی شازیہ اسحاق، ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ اوردیگرشریک تھے۔