ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا

 حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طے پا گیا،حکومت چیئرمین پی اے سی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن 12، پی ٹی آئی کو 9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی،پیپلز پارٹی کو 7 ،جے یو آئی کو ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ملے گی،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو 2،ق لیگ اور بی اے پی کو ایک ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں خالی نشستوں کی وجہ سے تین قائمہ کمیٹیاں خالی رہیں گی،جس پارٹی کو نشستیں ملیں گی، کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی۔