انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ ، سبزہ زار ایگلٹس نے ینگ ماڈل ٹاؤن جمخانہ کوشکست دیدی

29 May, 2024 | 07:47 PM

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے لیگ میچز، سبزہ زار ایگلٹس نے ینگ ماڈل ٹاؤن جمخانہ کو دو سو بہتر رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار ایگلٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز سکور کئے جس میں سے محمد اشتیاق نے 111 طاہر علی نے سو اور سید عبداللہ نے 50 رنز سکور کئے، جبکہ بلال شیر اور کرامت خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب ینگ ماڈل ٹاؤن جمخانہ کی پوری ٹیم 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی، حسنات احمد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں