حیدرآباد میں شدید گرمی، دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگئے

29 May, 2024 | 07:42 PM

محمد حسین: حیدرآباد کی شدید گرمی جان لیوا ثابت، تین روز کے دوران  2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

 مقامی عدالت میں تعینات اہلکار رضوان شیخ گرمی کے سبب انتقال کرگیا، دو روز قبل قاسم آباد تھانے کا اے ایس آئی بھی گرمی سے متاثر ہوکر چل بسا تھا،پولیس نے اے ایس آئی کی موت ہارٹ اٹیک قرار دی تھی۔ پولیس کے اعلی افسران نے جوانوں کو گرمی سے بچانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔

ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ رضوان کی موت ہیٹ سٹروک کے سبب نہیں ہوئی گزشتہ رات انتقال ہوا۔

مزیدخبریں