ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، کابینہ اراکین کی شرکت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، کابینہ اراکین کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں متعلقہ کابینہ اراکین،  انتظامی سیکرٹریز اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو صوبائی حکومت کی آمدن بڑھانے کے لئے ریونیو اتھارٹی کے اقدامات ، کامیابیوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے لئے ریونیو اتھارٹی کو 35 ارب روپے ریونیو کا ٹارگٹ ملا تھا، ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران اب تک 37 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کر لیا . 

اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے دوران اتھارٹی کے لیے 47 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔ اس کے علاوہ نئے مال سال کے لئے ریونیو اتھارٹی کے بجٹ تخمینہ جات کی بھی منظوری دیدی گئی۔ فورم نے ریونیو اتھارٹی کے مختلف مجوزہ ریگولیشنز کی بھی مشروط منظوری دیدی۔

 علی امین گنڈاپور  کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے جملہ معاملات میں شفافیت اور استعداد کو بڑھانے کے کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے، ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں ان علاقوں کو پہلی ترجیح دی جائے جہاں سے زیادہ ریونیو اکھٹا ہوتا ہے، ریونیو اتھارٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔