امتحانی مراکز پر طلبہ کو شدید موسم کے تناسب سے سہولیات فراہم کی جائیں،چئیرپرسن  پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ہدایت

29 May, 2024 | 06:51 PM

سٹی42: چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن صاحبزادی وسیمہ عمر نے امتحانی سنٹرز  پر امتحانات کے دوران طلبہ کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

 پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی چئیرپرسن صٓاحبزادی وسیمہ عمر نے بدھ کے روز کا دورہ کیا اور امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے موسم کی شدت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے طلبہ کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کی۔ 
چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن صاحبزادی وسیمہ عمر نے امتحانی سنٹرز کے دورہ پر امتحانی نظام کو صاف وشفاف بنانے کیلئے بورڈ کی جانب سے انتظامات کو سراہا۔

 امتحانی مرکز پر ڈیوٹی کرنے والے عملی نے اس موقع پر  چئیرپرسن سے درخواست کی کہ مہنگائی کے تناسب سے نگرانوں کا معاوضہ بڑھایا جائے اور  ہر امتحانی مرکز پر ایک کلرک کو بھی تعیبنات کیا جائے۔  چیئرپرسن صاحبزادی وسیمہ نے کنٹرولر امتحانات منور حسین کو ہدایت کی کہ امتحانی عملے کے دونوں مسئلوں کو فوری حل کیا جائے۔ وسیمہ عمر کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں