جمال الدین: پی ٹی آئی کے جناح ہاؤس حملہ اور 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے مقدمات میں ملوث سینیٹر اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک سیاسی سٹنٹ مین ہیں۔
سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو 26 سال بعد جس طرح منایا گیا یہ پولیٹکل سٹنٹ ہے۔ اور نواز شریف سٹنٹ مین ہیں۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ نواز شریف "ماضی کے اندھیروں" میں بھٹک رہے ہیں, ان کے پاس ملک اور نوجوانوں کے مستقبل کا کوئی پروگرام نہیں. نواز شریف میں رتی برابر بھی اخلاقی جرات ہوتی تو فارم 47 والی جیت پر ندامت کا اظہارِ کر کے استعفیٰ دیتے ۔
پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ کہ ایک سال ہوگیا ہم ناحق قید ہیں ۔ نا کردہ جُرم کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔