جناح ہسپتال میں دوسرے ہسپتال کے ڈاکٹر  اور ایم ایس میں تلخ کلامی بڑھ کر ہاتھا پائی میں بدل گئی

29 May, 2024 | 06:09 PM

عابد چوہدری :  جناح ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور مریض کے لواحقین میں تلخ کلامی بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ 
ایم ایس یحیٰ سلطان مریض کے ساتھ آئے ہوئے  کسی دوسرے ہسپتال کے ڈاکٹر  کی بد کلامی سے غصہ میں آ گئے۔ 
ڈاکٹر یحیی سلطان ایمرجنسی میں معمول کے معائنہ کے لئے گئے تھے۔ انہوں نے وہاں دیکھا کہ ایک شخص جو جناح کا  ڈاکٹر نہیں تھا وہ ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر ایمرجنسی میں گھوم رہا تھا۔  ڈاکٹرز کی نشاندہی پر  ڈاکٹر یحیٰ سلطان نے اس شخص کو ڈاکٹرز کا مخصوص کوٹ  پہننے سے روکا تو  اس نے بتایا کہ وہ کسی دوسرے ہسپتال سے کسی مریض کے ساتھ آیا ہے۔ اس دوران اس کے ساتھ موجود اس کے مریض کے  بھائی نے گالم گلوچ شروع کر دی۔


ڈاکٹر یحیٰ سلطان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہاتھا پائی نہیں کی بلکہ اپنے دفاع میں اسے روکنے کی کوشش کی۔

 بعد میں ڈاکٹرز نےایم ایس ڈاکٹر یحیی سلطان کی منت سماجت کرکے معاملہ ختم کروایا

مزیدخبریں