ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق

 وزیراعظم اور نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیراعظم شہباز شریف اورصدرمسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں عوامی ریلیف سےمتعلق مختلف  تجاویز زیر غور آئیں۔ مشاورتی اجلاس میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ میاں نواز شریف سے وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری اخراجات کم کرنے کے حوالے سے تجاویز لیں۔ 
اجلاس میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت کی جانب سے ریلیف دینے پر اتفاق کیاگیا، اس کے علاوہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق مرتب کیے جانے پر اتفاق کیاگیا ۔ پنجاب حکومت عوام کو مفت ادوایات اور علاج معالجے کی سہولت مزید بہتر کرے گی۔

اجلاس میں پنجاب کے بجت میں کسانوں کو ریلیف دینے کےلیے خطیر رقم مختص کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔