ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم آزاد عدلیہ کے تحت اس ملک اور جمہوری نظام کو چلا سکتے ہیں، اعظم سواتی

ہم آزاد عدلیہ کے تحت اس ملک اور جمہوری نظام کو چلا سکتے ہیں، اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ہم آزاد عدلیہ کے تحت اس ملک اور جمہوری نظام کو چلا سکتے ہیں۔

 اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کئی مرتبہ عدالت میں کہا کہ میڈیا کو اندر آنے دیں تاکہ میرا بیان قوم تک پہنچے، آج میڈیا کو عدالتی کارروائی میں نہیں لایا گیا، حمود الرحمن کمیشن اس لئے بنایا گیا تھا تاکہ ایسی غلطیاں دوبارہ نہ کی جائیں، کمیشن فوج کے خلاف نہیں تھا، ایک آدمی نے اپنی حکومت کو طوالت دینے کے لئے ملک کو دولخت کیا، یحییٰ کو ہماری فوج نے ہٹایا، حمود الرحمن کمیشن، یحیی کی زیادتیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ فارم 47کے ذریعے قوم کے مجرموں کو مسلط کرنا بڑی غلطی ہے، یہ معاشی قتل ہے،جنہوں نے ملک لوٹا، انہیں فارم 47 کے ذریعے بٹھا دیا گیا، فوج بھی ہماری،ملک بھی ہمارا، طاقتوروں کو دیکھنا چاہیے، جن کو عوام پسند نہیں کرتی ان کو ملک کی باگ دوڑ دینا بڑی غلطی ہے، عوامی مینڈیٹ فارم 45 کے تحت نمائندے پارلیمنٹ کا حصہ بنیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے 9مئی کے ملزم پکڑے جائیں گے۔

 اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ گندم میں جس جس نے ڈاکہ ڈالا،کسانوں کی زندگی کو تباہ کیا ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آزاد عدلیہ کے جج سے انکوائری کرائی جائے، گندم کی موجودگی کے باوجود ناکارہ گندم کس نے منگوائی؟ اس کا تدارک کرنے کے لئے مجرموں کو سزا دینا ضروری ہے، جب ملک میں انصاف ہو گا،عدلیہ آزاد ہو گی تو ملک کی معیشت پھلے پھولے گی، ہم آزاد عدلیہ کے تحت اس ملک اور جمہوری نظام کو چلا سکتے ہیں۔