سٹی42: شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ، کمشنر زید بن مقصود کی قربانی کے جانوروں کیلئے لائیوسٹاک کا کیمپ لگانے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایم ڈی پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی تاثیراحمد نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید کیلئے کل سے منڈی 24گھنٹے آپریشنل ہو جائے گی،جانور خریدنے والوں کی بڑی تعداد شاہ پور کانجراں منڈی میں آتی ہے،پورے پاکستان سے بیوپاری منڈی میں اپنے جانور لاتے ہیں۔شاہ پور کانجراں میں 12 سی سی ٹی وی بڑے پولز پر نصب کردیے گئے ہیں، 24 گھنٹے مویشی منڈی کی نگرانی ہوگی۔
اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کی شکایات ازالہ کا نظام بہترین کریں اس سے منڈی کا تاثر بنے گا جبکہ دوسری جانب کمشنر لاہور نے بارش کی مت میں نکاسی آب ،گزرگاہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایت دی۔