ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آننت اور رادھیکا پری ویڈنگ 2، لگژری کروز شپ کی  پہلی جھلک منظر عام

ایشیا بھارتی بزنس ٹائیکون  مکیشن امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی لگژری کروز شپ پر منعقد  پری ویڈنگ 2  کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا بھارتی بزنس ٹائیکون  مکیشن امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی لگژری کروز شپ پر منعقد  تقریب پری ویڈنگ 2  کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

مارچ میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا تاہم اب پری ویڈنگ فیسٹیویٹیز کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہونے جا رہا ہے۔

آج 29 مئی سے یکم جون تک جاری رہنے والی یہ تقریب ایک لگژری کروز میں منعقد کی گئی ہے جو اٹلی کے پالیرمو سے بحری سفر کرتے ہوئے جنوبی فرانس جائے گی۔ان تقریبات کے دعوت نامے پر ’زندگی ایک سفر ہے‘ لکھا گیا جبکہ آج29 مئی کی رات منعقد ہونے والی تقریب کا نام ’آن بورڈ پالیرمو‘ رکھا گیا ہے جس کا تھیم ویلکم لنچ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لگژری کروز شپ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ تقریبات میں اسٹاری نائٹ تھیم پارٹی، روم کی سیر، ڈنر پارٹی، کینز  میں بلیک ٹائی تھیم پارٹی سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گے۔