قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے متعدد جیل افسران کے تبادلےکر دیئے۔
سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ثاقب نذیر چودھری اورسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال جاوید اقبال کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ۔محمد منشا کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ،محمد اکرم کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی جبکہ عابد علی سید کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد لگا دیا گیا ہے۔
علی امیر شاہ کو ہائی سکیورٹی جیل میانوالی سے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
محکمہ داخلہ نے متعدد جیل افسران کے تبادلےکر دیئے
29 May, 2024 | 03:39 PM