(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشک کے قریب تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کپا کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔