سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ

29 May, 2024 | 03:06 PM

Ansa Awais

سٹی42 : سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہے،ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 2352 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں