سٹی42: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، درخواست تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنماوں نے دائر کی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن دو کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 ،209 ٫ 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دے۔ تحریک انصاف کی جانب سے مزید استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دے اورالیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔