سٹی 42 : بچوں کے لئے خوشخبری ،لاہور چڑیا گھر میں نئے جانوروں کی آمد جاری ہے ۔
لاہور چڑیا گھر میں تعمیرو مرمت کا کام بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے جانوروں کو براعظم افریقہ سے درآمد کیا گیا ، نئے جانوروں میں جینس بوک ، سپرنگ بوک ، بلیس بوک شامل ہیں، اس کے علاوہ سابل، کٹاس منکی ، اورکس سکا ڈیر بھی بیرون ملک سے درآمد کئے گئے، جبکہ مارخور اور سند آئییبکس کو بھی لاہور چڑیا گھر کی زینت بنا دیا گیا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوما اور دریائی گھوڑا جلد لاہور چڑیا گھر کیلئے درآمد کر لئے جائیں گے۔ بندر گھر میں لکڑی کے مختلف اور دلکش جھولے بنائے گئے۔ پولو گرام کو دلکش لائٹوں سے منور کر دیا گیا، مزید تعمیراتی کام جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور چڑیا گھر 7سے 10 جون کو شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا ، چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے فی الوقت کوئی حتمی تاریخ نہ دی جاسکی۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے انتظامیہ کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔