ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پستول کیساتھ کھیلتے ہوئےاچانک گولی   12 سالہ بچی کو جا لگی، موقع پر جاں بحق  

 پستول کیساتھ کھیلتے ہوئےاچانک گولی   12 سالہ بچی کو جا لگی، موقع پر جاں بحق  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مریدکے میں پستول سے کھیلتے ہوئے بہن کے ہاتھوں بہن کی جان چلی گئی۔

 پولیس کے مطابق مریدکے شیخوپورہ روڈ کھنہ رنگڑاں گاؤں میں بہن کے ہاتھوں بہن ماری گئی،7 سالہ ارم فاطمہ پسٹل سے کھیل رہی تھی کہ اچانک 12 سالہ زاھرہ فاطمہ کو گولی لگ گئی، زھرہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جس کی لاش  کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  قاتل بہن پانچویں جماعت اور مقتولہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں، والد ذوالفقار نے کارروائی کیلئے درخواست دے دی ،پولیس نے پسٹل برآمد کر کے 7 سالہ ملزمہ کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔