ملک اشرف : منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی شریک ملزمان کی ضمانت منظوری کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست پر سماعت،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے وفاق کی درخواست کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے متعلق دلائل طلب کرلئے۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔سائرہ انور ، راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئیں ۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے ۔ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کی وساطت سے سائرہ انور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کررکھا ہے۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر تحریم الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری کے حکم کو برقرار رکھا۔دو رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کردی ۔