ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کالجوں کوطلبہ پر ہر قسم کے جرمانے عائد کرنے سے روک دیا گیا

 میڈیکل کالجوں کوطلبہ پر ہر قسم کے جرمانے عائد کرنے سے روک دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:یو ایچ ایس اکیڈمک کونسل کے 37ویں اجلاس میں اہم فیصلے ، میڈیکل کالجوں کے طلبہ پر ہر قسم کے جرمانے عائد کرنے سے روک دیا گیا۔

 اجلاس کی  صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور  نے کی،  اجلاس میں الحاق شدہ میڈیکل کالجز اور دیگر اداروں کے سربراہان نےبھی   شرکت کی ۔وی سی یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ کالجز سٹوڈنٹ کلرک پر انحصار ختم کریں،طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے فیکلٹی کو استعمال کیا جائے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کے اجلاس میں  ہدایت کی گئی کوئی بھی میڈیکل کالج یو ایچ ایس کی منظوری کے بغیر کسی بھی طالب علم کو جرمانہ نہیں کرسکتا ۔سرکاری اور نجی تمام میڈیکل کالجز یو ایچ ایس پالیسی کی پیروی کے پابند ہوں گے۔

 سہ ماہی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ  غیر حاضری پر طلبہ کو بھاری جرمانے نہیں کیے جاسکتے۔میڈیکل کالجز کے طلبہ کو  سال میں 18 چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔