(عابد چودھری) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قریب نہر سے ہاتھ پاؤں بندھی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیاہے۔نامعلوم شخص کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی ،شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا ہےاور مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔