ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیٹنس انجکشن نایاب ہو گئے

میڈیکل اسٹورز پر ’اینٹی ٹیٹنس‘ انجکشن نایاب ہو گئے، ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں بھی ٹیٹنس انجیکشن ناپید ہونے کے بائث  عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی نیوز)  میڈیکل اسٹورز پر ’اینٹی ٹیٹنس‘ انجکشن نایاب ہو گئے، ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں بھی ٹیٹنس انجیکشن ناپید ہونے کے بائث  عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوز بلیک مارکیٹنگ کرکے منافع خوری کرنے لگے ہیں، بلیک میں انجیکشن  60 روپے سے بڑھ کر 300 سے 500 روپے تک فروخت ہونے لگا ۔  پریگنینسی اور دل کے مرض کے انجیکشن بھی بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سانس کے مرض،نزلہ، مرگی اور سوجن کی ادویات بھی تاحال نایاب ہیں جبکہ انسولین کی قیمت بھی دگنی ہوگئی۔

سانس کے مرض کی ادویات 500 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار روپے پر پہنچ گئی،نزلہ کی دوائیں 650 سے بڑھ کر 1100 روپے میں فروخت ہونے لگیں۔  اس کے علاوہ سوجن کی ادویات بھی 700 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ،پریگنینسی کے انجیکشن 6 ہزار سے بڑھ کر 9 ہزار روپے،دل کے مرض کے انجیکشن 1200 سے تجاوز کرکے 2500 روپے  اور انسولین بلیک مارکیٹ میں 900 روپے سے تجاوز کرکے 2700 روپے پر پہنچ گیا۔

 انسولین کی قیمت بھی دگنی ہوگئی ،انسولین بلیک مارکیٹ میں 900 روپے سے تجاوز کرکے 2700 روپے پر پہنچ گیا۔