ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظالمانہ مہنگائی،لیوانکیشمنٹ کے قانون میں ترمیم کے خلاف سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی

 ظالمانہ مہنگائی،لیوانکیشمنٹ کے قانون میں ترمیم کے خلاف سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: میکلورڈ روڈپر ایپکا لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی،جس  کی قیادت صدر لاہور ڈویژن چوہدری مختار احمد کر رہے ہیں۔
احتجاجی ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین شریک ہیں۔ظالمانہ مہنگائی،لیوانکیشمنٹ کے قانون میں ترمیم کے خلاف ریلی نکالی گئی ہے۔سرکاری ملازمین نے  مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز ،تنخواہوں میں اضافے،ہاؤس رینٹ،میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 200فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ریلی کے شرکانے  مطالبہ کیا ہے کہ  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے۔