برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا

29 May, 2024 | 12:34 PM

(سٹی 42) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

 مرغی کا گوشت 8 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  431روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 297 روپے کلو ہو گئی جبکہ ہول سیل میں زندہ مرغی286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔    فارمی انڈوں کی 237روپے فی درجن قیمت برقرار,انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 6990روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  لاہور میں گزشتہ 3 ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی جبکہ اس ماہ کے پہلے ہفتے میں قیمت میں بڑی کمی کی گئی تھی جس کے بعد گوشت 78 روپے سستا ہو کر 470 روپے کلو ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں