سٹی42 : پاکستان تحریک انصاف لاہور کی ممبر سازی مہم، تحریک انصاف لاہور نے ممبر سازی مہم کیلئے آرگنائزر کمیٹی تشکیل دیدی، آرگنائزر کمیٹی کو ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں۔
میاں مصطفیٰ رشید کو ممبر ساشہ مہم کا انچارج مقرر کردیا گیا، چوہدری شبیر گجر اور حافظ ذیشان رشید کی زیر سرپرستی مہم چلائی جائے گی۔ شبیر گجر، ملک نواز اعوان، عبدالکریم خان کمیٹی میں شامل ہوں گے، ظہیر بابر، شاہد وکی، سعید احمد سندھو اور چوہدری یونس سردار بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ آرگنائزر کمیٹی کا مقصد پرانے و موجودہ غیر فعال ممبران کو دوبارہ فعان کرنا ہے۔ سرگرم ارکان کو اہلیت کے مطابق پارٹی کے شعبہ ھات میں ذمہ داری دینا بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ کمیٹی کا مقصد یکم جون سے 30 جون تک لاہور کی تمام یو سیز میں پارٹی ڈھانچہ مکمل کرنا ہے۔
تحریک انصاف لاہور نے ممبر سازی مہم کیلئے آرگنائزر کمیٹی تشکیل دیدی
29 May, 2024 | 11:59 AM