عابد چودھری: ڈی آئی جی ٹریفک کے دعووں کے برعکس ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم اپگریڈ نہ ہو سکا۔دو روز قبل ڈی آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ کی جانب سےکہا گیا کہ سسٹم اپگریڈ ہو چکا ہے۔
23 مئی کو ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم کو اپگریڈیشن کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی جانب سے دو روز قبل27 مئی شام تک مینجمنٹ سسٹم اپگریڈ ہونے کا کہا گیا تھا۔دو روز قبل مرزافاران بیگ نے کہا کہ سسٹم اپگریڈ ہو چکا ہے۔ لائسنسنگ سینٹرزاور ڈرائیونگ سکولز میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے دعووں کے برعکس شہری لائسنس بنوانے کے لئے خوار ہو گئے۔7 روز سے شہری لرنرلائسنس، فریش لائسنس اور رینیول کے لئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔