18760گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ،ڈائریکٹر موٹرز نے نوٹس جاری کردیا

29 May, 2024 | 11:37 AM

علی ساہی : لاہور سمیت پنجاب بھرکے 26 بینکوں کے نام رجسٹرڈ18760گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ،ڈائریکٹر موٹرز لاہور نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کروانےکا حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔
سات روز میں ٹیکس جمع نہ کروانے والے بینکوں کی  سربمہر گاڑیوں کو بندکیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز چودھری آصف کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ذمہ 20کروڑ سے زائد کا ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے،سات روز میں ٹیکس جمع نہ کروانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی،لاہورمیں ساڑھے3 لاکھ سے زائد گاڑی ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہے۔گاڑی مالکان کے ذمہ سوا ارب سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔
چودھری آصف کے مطابق مالی سال کے آخری ماہ میں سخت کریک ڈاون کئے جائیں گے، نادہندگان کی جائیدادیں قرقی کرنے کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں