علی ساہی: پنجاب پولیس نے خواجہ سرا کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس ٹیم نے لاہور ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے مشترکہ کارروائی کرکے خواجہ سرا کو قتل کرنے والا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ، اشتہاری ملزم صفیان علی نے 2020ء میں کامونکی میں خواجہ سرا عثمان عرف پیا کو قتل کیا تھا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، سعودی پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے ملزم کو گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل کیا گیا، پولیس ٹیم نے لاہور ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔