سٹی42: ہالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ مولی رِنگ والڈ نے بھی دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری میں نئے فنکاروں کے جنسی استحصال اور ہراسمنٹ کے متعلق زبان کھول دی۔
مولی رِن گالڈ نے ہالی ووڈ میں ایک نوجوان اداکارہ کے طور پر خود کو پیش آنے والے چیلنجوں کے بارے میں زبان کھولی تو پبلک میں ایک بار پھر طاقت ور لوگوں کے کمزور نو واردوں کے جنسی استحصال کی مکروہ پہلوؤں کی طرف متوجہ ہو گئی ہے۔
تجربہ کار اداکار حال ہی میں WTF کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں مارک مارون کے ساتھ نمودار ہوئیں، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں آئیں تو وہ بہت کم عمر تھیں، خوفزدہ رہتی تھیں اور سوشل لائف سے دور رہتی تھیں، کلب بھی نہیں جاتی تھیں۔ ان کے "شرمیلی اور انٹروورٹڈ ہونے کے باوجود ان سے"فائدہ اٹھایا گیا"۔
مولی نے بتایا کہ "جب میں ہالی ووڈ میں آئی تھی تو میں نے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا کہ میں کسی کمیونٹی کا حصہ ہوں، صرف اس وجہ سے کہ میں بہت کم عمر تھی۔ واقعی مجھے کلبوں میں جانے کا شوق نہیں تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اس وقت کی نسبت اب زیادہ سماجی ہوں۔
بریک فاسٹ کلب کے اسٹار نے اس پر کہا، "اچھا، تب تو آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی آپ کو کسی قسم کی خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تبصرے پر مولی نے انکشاف کیا کہ ان کے سماجی زندگی سے دور رہنے کے باوجود ان کا استحصال کیا گیا۔ انہوں نے کہا آپ ہالی ووڈ میں ایک نوجوان اداکارہ ہیں تو شکاری آپ کے آس پاس ہی موجود ہیں ۔"
یہ بتاتے ہوئے کہ یہ تجربہ کس طرح "خوفناک" ہو سکتا ہے، مولی نے مزید کہا، "میری ایک 20 سالہ بیٹی ہے جو اب اسی پیشے میں جا رہی ہے، حالانکہ میں نے اسے کچھ اور کرنے کے لیے راضی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ یہ مشکل ہے."