(ویب ڈیسک)بھارت میں سرعام اپنی گرل فرینڈ کا بہیمانہ قتل کرنے والے 20 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی میں 20 سالہ محمد ساحل سرفراز نے اپنی 16 سالہ اپنی گرل فرینڈ ساکشی پر سرعام پے در پے چھریوں کے وار کیے اور پتھر لڑکی کے سر پر مار مار کر اس کو قتل کر دیا۔
سرعام کیے جانے والے قتل کی وائرل فوٹیج میں بہت سے لوگوں کو جائے وقوعہ کے پاس سے گزرتے دیکھا گیا لیکن کسی نے لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔
دلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی ملیوال کا کہنا ہے کہ "قتل کی ہولناک واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، متعدد لوگوں نے اسے دیکھا لیکن کسی نے بھی کچھ نہ کیا، نئی دلی خواتین اور لڑکیوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔"
پولیس نے فرار ہونے والے20 سالہ محمد ساحل سرفراز کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔