ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: Shahbaz Sharif, Tayyip Erdogan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر صدر اردوان کو مبارک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے نومنتخب صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں ترکیہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر اپنا سفر اسی رفتار سے جاری رکھے گا، مجھے یقین ہے کہ ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کے لئے اپنا اور بھی زیادہ موثر کردار ادا کرے گا۔

 شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث تقویت اور اطمینان ہے، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کےلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں، دونوں ممالک کی اعلی سطح سٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے ساتویں اجلاس کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اجلاس میں شرکت کےلئے آپ کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کے لئے چشم براہ ہوں، آپ کی آمد دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں سٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔

ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔ صدر اردوان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ صدر اردوان 28 مئی کو الیکشن میں مشترکہ اپوزیشن کو شکست دے کر 52.16 فیصد ووٹوں کی برتری سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer