عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق فیصلہ سنا دیا

29 May, 2023 | 09:58 PM

جمال الدین :  پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت , انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کی جیل سے میڈیکل رپورٹ منگوانے اور فیملی کی ملاقات سے متعلق درخواست کو خارج کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست پر فیصلہ سنایا ۔خدیجہ شاہ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے ۔خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننے کی وجہ سے فیملی بہت پریشان ہے ۔جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا ۔عدالت نے خدیجہ شاہ کی جیل سے میڈیکل رپورٹ طلب کرنے اور فیملی کی ان سے ملاقات کرنے کی درخواست کو خارج کر دیا ۔عدالت نے ریمارکس میں کہا درخواست اندیشوں اور ٹی وی پر چلنے والی خبروں کی بنیاد پر دائر کی گئی ۔ پروپیگنڈہ پر توجہ نہ دیں۔

مزیدخبریں