ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ سمیرا رضا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ۔
سیدہ سمیرا نے کہا کہ 9 مئی کے دن کنول شوذب ہمیں ہدایات دیتی رہی کہ جی ایچ کیو پہنچے، میں نے گروپ میں کنول شوذب کی باتوں سے صاف انکار کردیا۔
پاک فوج اور فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، 9مئی کے واقعے کے بعد پارٹی میں رہنا میرے لئے مشکل ہے، جلد پریس کانفرنس کرکے پارٹی کو خیرباد کہوں گی، میرا تعلق فوجی خاندان سے ہیں،کبھی پاک فوج کے خلاف نہیں جاسکتی۔
سیدہ سمیرا کا کہنا ہے کہ انکار کرنے کے بعد کنول شوذب نے سیدہ سمیرا رضا کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردونگی۔